سندھ: لاڑکانہ انسداد دہشتگردی عدالت نے لاپتہ سندھی کارکنوں کی وارنٹ گرفتاری جاری کردی

399

سندھ لاڑکانہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے لاپتہ سندھی سیاسی کارکنوں کی وارنٹ گرفتاری جاری کردی ۔

نمائندہ دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق آج چودہ دسمبر کو انسداد دہشتگردی عدالت لاڑکانہ نے سندھ سے  فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے درجنوں گمشدہ افراد کے ایک بار پھر گرفتاری وارنٹ جاری کردیئے ہیں .

لاپتہ سیاسی کارکن جن کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ان میں جسقم رہنما صابر چانڈیو ، خادم آریجو، شاھد جونیجو ، بخش علی مغیری ، نصیر ابڑو، منیر ابڑو ، مرتضی سولنگی اور دیگر کے نام شامل ہیں.

جبکہ دوسری جانب اسی ہی عدالت نے سندھ کی آزادی پسند سیاسی پارٹی جیئے سندھ قومی محاذ کے دو اہم رہنما اصغر شاہ اور ذوالفقارخاصخیلی کے بھی گرفتاری وارنٹ جاری کرتے ہوئے انھیں اشتہاری قرار دے دیا ہے.