سبی: سنی شوران سے 11 افراد کو گرفتار کرلیا ہے: فورسز کا دعوی

403

فورسز زرائع نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے 11 افراد کو گرفتار کرلیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ کوئٹہ کے نمائندے کے مطابق فورسز کی جانب سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ گیا کہ سبی کے علاقے سنی شوران میں آپریشن کرکے 11 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔

فورسز زرائع نے دعوی کیا کہ بڑی مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے ۔

واضح رہے کہ بلوچ قوم پرست سیاسی جماعتوں کا موقف ہے کہ فورسز کسی بھی علاقے میں آپریشن کرکے خانہ پری کےلئے درجنوں بے گناہ لوگوں کو گرفتار کرکے انھیں مزاحمت ظاہر کرتے ہیں ۔

دریں اثنا ء فورسز نے دعوی کیا کہ کوہلو کے علاقے سے بھی بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا ہے جس  آر پی جی سون راکٹ کے 181 گولے، آر پی جی فیوز 172 ،ایم ایم آر آر ڈی ایس 80 ایم ایم آر کن 1 شامل ہیں ۔