سانگان میں پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا،بی ایل اے

802

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے سانگان میں پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب بلوچ سرمچاروں نے سبی کے علاقے سانگان میں پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹوں پر 82ایم ایم اور راکٹ لانچروں سے حملہ کرکے متعدد پاکستانی اہلکار ہلاک و زخمی کئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اسکے علاوہ گزشتہ دنوں ڈیگاری میں ریاستی فورسز کے مخبر قاسم محمد شہی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

بی ایل اے ان واقعات کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور ہماری کاروائیاں آزاد بلوچ وطن کے حصول تک جاری رہینگے۔