سانگان: ایف سی چوکیوں پر شدید نوعیت کا حملہ

405

نامعلوم افراد نے ایف سی تنصیبات پر متعدد راکٹ داغے

دی بلوچستان پوسٹ کو ملنے والے اطلاعات کے مطابق رات گئے نامعلوم افراد نے سبی کے علاقے سانگان میں پاکستانی ایف سی کے چوکیوں پر شدید نوعیت کا حملہ کیا۔

حملے کے دوران متعدد راکٹ ایف سی کے مختلف چوکیوں پر داغے گئے جسکے بعد دونوں جانب سے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

اطلاعات کے مطابق جھڑپ کی وجہ سے جانی نقصانات کا خدشہ ہے۔

ابھی تک اس حملے کی زمہ داری کس تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔