دنیا کے مختلف ممالک میں بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ، اور بلوچستان کی آزاد حیثیت کی بحالی کی خاطر شروع کامیاب و موثر مہم جو کہ ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن کی جانب سے فری بلوچستان کے نام چلاا جارہا ہے ۔
اس مہم نے جہاں ایک طرف عالمی میڈیا کو بلوچستان کی جانب راغب کرنے میں کردار ادا کیا وہی اس مہم سے متاثر ہوابلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے متعلق دنیا کو آگاہی حاصل ہورہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن کی جانب سے لندن اور نیویارک میں کامیاب فری بلوچستان اور بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف مہم نے دنیا بھر کے سیاسی رہنماؤں ، جماعتوں اور انسانی حقوق کی کارکنوں کا توجہ بلوچستان کی جانب مبذول کرانے میں بھر پور کامیابی حاصل کی ہیں ۔
سوشل میڈیا پر سیاسی رہنماؤں اور انسانی حقوق کے کارکنوں خاص کر انڈیا کی شہریوں کی اس مہم کا حصہ بننا بلکہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا اس کا واضح ثبوت ہیں ۔
بھارتیہ جنتا پارٹی دہلی کے رہنما تاجندر بیگگا نے دہلی کی سڑکوں پر بلوچ قوم سے اظہار یکجہتی کے لئے پوسٹرز آویزاں کروا دئیے ہیں جن پر تحریر ہے کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اپنی آواز بلند کرو۔