خضدار: گاڑی الٹنے سے 3 خواتین سمیت 5 افراد زخمی

150

 خضدار میں کوئٹہ سے کراچی جانیوالی تیز رفتار گاڑی الٹنے کے نتیجے میں تین خواتین سمیت5 افراد زخمی ہو گئے۔

دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق خضدار کے علاقے پیر عمر کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانیوالی تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

گاڑی الٹنے  کے نتیجے میں تین خواتین سمیت5 افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔