آمدہ اطلاعات کے مطابق خضدار شہر سے ایف سی اور خفیہ اداروں نے خضدار بازار سے ایک شخص کواس کی دوکان سے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ہُنڈی کے کاروبار کرنے والے بشیر احمد دہوار کو غلامانی چوک سے اُن کی دوکان سے ایف سی اور خفیہ اداروں نے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے۔