خاران میں فورسز کے ہاتھوں نوجوان لاپتہ

120

خاران میں پاکستانی فوج کے ہاتھوں ایک اور نوجوان جبری طور پر لاپتہ۔

تفصیلات کے مطابق فورسز کے ہاتھوں لاپتہ کیے گئے نوجوان کی شناخت برکت ولد حاجی وفا کے نام سے ہوئی ہے، جس کو پاکستانی فوج نے علم خیل محلہ میں چاپہ مار کر زبردستی اٹھا کر لاپتہ کر دیا ہے۔

دوسری نجانب جوژان سے بھی کچھ نوجوانوں کی پاکستانی فوج کے ہاتھوں زبردستی گمشدگی کے اطلاعات ہیں مگر فوری طور پر ان کے نام سامنے نہیں آئے ہیں۔

یاد رہے کہ کل شام سے خاران میں فورسز کی مختلف علاقوں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے اور ایک درجن سے زیادہ نوجوانوں کے آغوا کی اطلاعات ہیں۔