خاران میں ایف سی پر حملہ کیا، بی ایل اے

176

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان نے نامعلوم مقام سے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات ہمارے سرمچاروں نے خاران میں ایف سی سکول کے تین مورچوں، گورنمنٹ ماڈل سکول کے ایک مورچے اور پی ٹی سی ایل کے ایک مورچے پر گرنیڈ لانچروں اور دیگر جدید ہتھیاروں سے ایک ہی وقت میں دو اطراف سے حملہ کیا۔ جس میں متعدد سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے اور ایف سی سکول کی ایف سی چوکی مکمل طور پہ تباہ ہوگئی۔

ترجمان آزاد بلوچ نے کہاکہ یہ حملہ اس لئے کیا گیا کہ ان سکولوں کے اطراف میں ہر وقت فورسز اہلکار موجود رہتے ہیں جو عوام کیلئے ایک عذاب کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

آزاد بلوچ نے مذید کہاکہ یہ حملہ ہم دن کے وقت بھی کرسکتے تھے لیکن دن کے وقت ہمارے سرمچاروں نے یہ حملہ اس لئے نہیں کیا کہ اس وقت ان سکولوں میں معصوم بچے موجود تھے۔ ہم بلوچ عوام کو تاکید کرتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو ان فورسز کے سکولوں میں پڑھانے سے گریز کریں تاکہ ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔

ترجمان نے کہاکہ ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کر تی ہے اور ہماری یہ کارروائیاں بلوچ قومی آزادی تک جاری رہینگی۔