خاران میں فورسز کا ایک گھر پر چھاپہ ۔
چھاپے میں دو افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔
خاران سے دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق گذشتہ رات فورسز نے حاجی محمد امین کے گھر پر چھاپہ مارا ،چھاپے میں عبدلغنی ولد حاجی محمد امین اور زید آحمد ولد شہباز خان کو فورسز اپنے ساتھ لے گئے۔
واضح رہے کہ آج بھی فورسز کے خاران کے مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے اور مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی بھی جاری ہے