خاران: بلوچی زبان کے شاعر فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

330

خاران سے بلوچی زبان کے شاعر اخلاق عاصم پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب فورسز نے خاران ایجوکیشن آفس سے بلوچی زبان کے نامور شاعر اخلاق عاصم کو شدید تشدد کے بعد حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا جبکہ ایجوکیشن آفس کے چوکیدار کو بھی تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی حالت میں چھوڑ دیا۔

واضح رہے کہ دو روز سے جاری خاران میں آپریشن جاری ہے جس میں اب تک پانچ لیویز اہلکاروں سمیت کئی افراد کو حراست بعد لاپتہ کر دیا گیا ہے۔