جاوید مینگل نے پارٹی کو فعال بنانے کے لئے پانچ رکنی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کردیا

949

ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن کے جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن کے آرگنائزر میر جاوید مینگل نے پارٹی کو مزید فعال و منظم بنانے اور تنظیمی امور کو چلانے اور بلوچستان و بیرون ممالک تنظیم سازی کرنے کے لئے پانچ رکنی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔

آرگنائزنگ کمیٹی میں میر بہاول مینگل، لطیف بلوچ ، نادر بلوچ ، شاہجان بلوچ اور زبیر بلوچ شامل ہونگے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہیکہ آرگنائزنگ کمیٹی کو عالمی سطع پر تنظیم کاری کے علاوہ انسانی حقوق کی تنظیموں سے رابطہ رکھنے، دیگر بلوچ آزادی پسند تنظیموں و پارٹیوں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے اور بلوچستان میں جاری ریاستی مظالم و انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنے کے لئے راہ ہموار کرنے کے علاوہ بلوچستان میں تنظیم کاری اور بلوچ سیاسی کارکنوں، دانشوروں، ادیبوں سمیت تحریک کے دیگر ہمدردوں اور بہی خواہوں سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔