تمپ میں پاکستانی فورسز کے کیمپ حملہ کیا،بی آر اے

202

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گزشتہ شب تمپ میں قائم ایف سی کیمپ پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

جبکہ اس حملے کے بعد ایف سی نے ہمارے سرمچاروں کا تعاقب کیا مگر ہمارے سرمچاروں نے گوریلہ حکمت عملی سے کام لیتے ہوئے تعاقب کرنے والے فورسز کو نشانہ بنایا ان حملوں میں فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا اور ہمارے سرمچار باحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ ہماری کارروائیاں مقصد کے حصول تک جاری رہینگی۔