تمپ: مسلح افراد کا منشیات کے اڈے پر فائرنگ ایک شخص ہلاک

291

تمپ میں مسلح افراد کا منشیات کے اڈے پر فائرنگ ۔

فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ۔

تفصیلات کے مطابق تمپ کے علاقے پل آباد میں مسلح افراد نے منشیات کے ایک اڈے پر فائرنگ کرکے ایک منشیات فروش کو ہلاک کردیا ۔

ہلاک ہونے والے منشیات فروش کی شناخت فدا ولدجان محمد کے نام سے ہوئی ۔

علاقائی زرائع کے مطابق فدا ایک طویل عرصے سے منشیات فروخت کررہا تھا جسے کئی بار تنبہہ بھی کی گئی تھی لیکن وہ اپنے سماج دشمن حرکتوں سے باز نہ آیا ۔