تمپ میں فورسز چوکی پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ۔
حملےکے بعد فورسز کا مسلح افراد کا پیچھا کرنے پر دوبارہ فورسز پر حملہ۔
تفصیلات کے مطابق تمپ میں فورسز کی چوکی پر نامعلوم مسلح افراد نے راکٹوں اور دیگر چھوٹے بڑے خود ہتھیاروں سے حملہ کیا ۔
حملے میں فورسز کو جانی نقصان کی اطلاع ہے ۔
مسلح افراد کے چوکی پر حملے کے بعد فروسز نے مسلح افراد کا پیچھا کیا جس کے بعد مسلح افرادواپس مورچہ زن ہرکر فورسز پر حملہ کیا جس کے بعد فورسز پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوئیں ۔
تاہم اس حملے کی تاحال کسی بھی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔