تربت میں ریگولر آرمی کی بڑی تعداد میں آمد

460

تربت میں سوات طرز آپریشن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے روں ہفتے بڑی تعداد میں ریگولر آرمی یہاں مختلف علاقوں میں تعنیات کردیاگیا ہے۔ اس وقت میرانی ڈیم اور دشت کے مختلف علاقوں سمیت زعمران اور بلیدہ کا کنٹرول ایف سی کے ساتھ آرمی کو سونپ دیاگیا ہے۔
دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق تربت کے دیہی علاقوں دشت اور بلیدہ میں بہت جلد سوات طرز آپریشن کا باقاعدہ آغاز کیا جانے والا ہے جس کی نشاندہی دی بلوچستان پوسٹ کئی ہفتے پہلے کرچکی ہے۔
میرانی ڈیم میں ایف سی کو ہٹاکر اس کی جگہ آرمی تعینات کردی گئی ہے اسی طرح دشت کے مختلف علاقوں سمیت زعمران اور بلیدہ کا مکمل کنٹرول بتدریج ایف سی سے لے کر آرمی کو دیا جارہاہے ان علاقوں میں ریگولر آرمی کی سرگرمیاں ایک ہفتے سے نظر آرہی ہیں۔
ایک زمہ دار سرکاری زریعے کے مطابق ضلع کیچ میں بہت جلد 15 سے 20 ھزار آرمی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا جاچکا ہے آرمی کو ایک باقاعدہ فوجی آپریشن میں استعمال کرنے کے بعد ضلع کیچ کو سیکیورٹی ک حوالے سے دو حصوں میں تقسیم کرکے شھری علاقوں میں آرمی اور ایف سی کو دیہی ایریا میں رکھا جا ئے گا۔