تربت۔ علاقائی ڈیتھ اسکواڈ اور فورسز کی کارروائی: 4افراد گرفتاری بعد لاپتہ

302

تربت سے فورسز اور ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں چار افراد گرفتاری کے بعد لاپتہ

تربت سے دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق تربت کے علاقہ ڈبک کلاتک میں گذ شتہ شب ڈیتھ اسکواڈ نے محمد شریف نامی نوجوان کو ہوٹل سے گھر جاتے ہوئے اغواء کرکے لاپتہ کردیا ۔

اس دوران مسلح افراد نے مذکورہ نوجوان کو شدید جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا۔

جبکہ اس واقعہ کے اگلے رات فورسز نے ڈبک میں آپریشن کرتے ہوئے مختلف گھروں سے مخبروں کی شناخت کے بعد تین نوجوان اغواء کے بعد لاپتہ کردیئے