بی ایل ایف نے مختلف مسلح کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرلی

404

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلایئٹ فون کے ذریعے شاپک اور نوانو میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کی شام زعمران کے علاقے نوانو میں فوجی کیمپ کے سامنے بیٹھے چار اہلکاروں کو خودکار وبھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس سے دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ بدھ کوتربت کے علاقے شاپک میں چین پاکستان اکنامک کوریڈور(سی پیک) منصوبے کی روٹ کے تحفظ کیلئے بارگ کوہ میں قائم فوجی کیمپ پر دو اطراف سے راکٹ اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ کیمپ کے مشرقی مورچہ پر موجود اہلکار کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا اور بعد میں درمیانی حصے کو راکٹوں سے نشانہ بنایا، جس سے کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ ان علاقوں سے مقامی آبادی کو بے دخل کرکے قابض فوج نے اسے ایک فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے۔ بلوچ قوم نے ان منصوبوں سے جن خدشات کااظہار کیا تھا، وہ آج حقیقت ثابت ہو گئے ہیں۔ فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔