بی ایل ایف نے فورسز پر حملے کی ذمہداری قبول کرلی

426

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نا معلوم مقام سے سٹیلائٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ کل شام آواران کے علاقے کولواہ میں شندی کے مقام پر سرمچاروں کی گشتی ٹیم اورقابض فوج کا اچانک سامنا ہواتو دو بدو جھڑپ شروع ہوئی۔ کئی منٹ تک جاری رہنے والی جھڑپ میں قابض فوج کے کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ،

سرمچاروں نے فورسز کو بھاری نقصان پہنچا کر پسپا کر دیا،

گہرام بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کی آزادی تک قابض پاکستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔