بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے روز پنجگور کے شہر چتکان میں پاکستان فوج کی (قلم چوکی) پر دستی بم حملہ کرکے قابض کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔
گہرام بلوچ نے کہا کہ بالگتر کے علاقے دمب میں شکار کیلئے آنے والے عرب شیوخ کی سیکورٹی پر معمور ایک اہلکار کو اسنائپر رائفل سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی تنبیہ کیا ہے کہ بلوچ قوم حالت جنگ میں ہے،ایسے میں بلوچ جب تک اپنی سرزمین کا مالک خود نہیں ہوتا ، ہمسایہ عرب جن سے ہمارے تاریخی و ثقافتی رشتہ ہیں وہ پاکستان کی سیکورٹی میں مقبوضہ بلوچستان آنے سے گریز کرے۔
ہم ہمسایہ عرب ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ قابض پاکستان و انکے مقامی ایجنٹوں کے جھانسے میں آکر اپنے شہریوں کو بلوچستان میں شکار سمیت کاروبار اور سرمایہ کاری سے بھی منع کریں اور بلوچستان میں جاری قابض ریاستی بربریت و ظلم کے خلاف و بلوچ کے لیے آواز اُٹھائیں۔