بی آر اے نے مختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرلی

317

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے کہا ہیکہ بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے گزشتہ منگل کے روز ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ میں کنواں نمبر 6 سے لوٹی گیس فیلڈ کو جانے والی 16 انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔جس لوٹی گیس فیلڈ کو گیس کی سپلائی مکمل طور پر بند ہوگئی۔جبکہ دوسری طرف گزشتہ شب بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے ضلع بولان کے علاقے بھاگ میں جلال ھان ندی میں اُوچ گیس فیلڈ سے کوئٹہ کو گیس فراہم کرنے والی سولہ انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد نصب کر کے اڑا دیا۔

سرباز بلوچ نے کہا کہ ادھر کولواہ کے علاقے گور کوپ میں بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے پاکستانی فضائیہ کے جاسوس ڈرون طیارے کو اس وقت سنائپرز اور دیگر چھوٹے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جب وہ ہمارے ساتھیوں کے بلکل قریب سے نگرانی کررہا تھا۔ جس سے ڈرون طیارے کو شدید نقصان پہنچا اور وہ لڑکھڑاتے ہوئے فوراً واپس چلا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 21 دسمبر کو بی آر اے کے سرمچاروں نے تمپ کے علاقے ملانٹ میں فورسز کے پیدل گشتی ٹیم کو اس وقت خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جب وہ سول آبادیوں کے خلاف آپریشن میں مصروف تھے۔اس حملے میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

سرباز بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے 20دسمبر کو منشیات فروشوں کے قافلے پر زامران کے علاقے سورگ میں حملہ کیا اس حملے میں ان کا ایک کارندہ عامر ہلاک ہوا۔ہم نے متعدد بار منشیات کے ڈیلروں کو وارنگ دی تھی کہ ہم بلوچ سرزمین کو منشیات کا اڈہ و روٹ ہر گز بننے نہیں دینگے لیکن وہ اپنے مزموم مقاصد میں اب بھی باز نہیں آرہے ہیں ان کے اہم سرغنہ حاجی رفیق اور حاجی حسن آئی ایس آئی کے گود میں بیٹھ کر زامران، پروم پنجگور اور گرد نواح کے نوجوانوں کی معاشی مجبوریوں سے فائدہ اٹھاکر ان کو معمولی رقم کے عوض ان کے ہاتھ میں بندوق تھماکر ان سے یہ مزموم کام کروارہے ہیں ڈرگ کے کارندوں کے پروم و زامران میں ایجنٹ جن میں نادل پرومی ملک محمد پرومی ایوب زامرانی انور زامرانی سمیت ان تمام کارندوں کو ہم آخری وارنگ دیتے ہیں کہ اگر انہوں نے اپنا زہر کا یہ دھندا جاری رکھا تو ان کو براہ راست نشانہ بنایا جائیگا۔ ہماری کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے۔