بی آر اے نے سوئی و کیچ حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

294

 بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے کہا کہ گذشتہ روز ہمارے  سرمچاروں نے سوئی کے علاقے شاری دربار میں ایف سی کے ایک پیدل گشتی ٹیم پر ریموٹ کنٹرول بمب سے حملہ کیا۔ جس سے ایف سی کے دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

جبکہ دوسری طرف بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے بالگتر کِل کور کے علاقے کارکی میں پاکستانی آرمی کے قافلے کو اُس وقت راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سےحملے کا نشانہ بنایا جب وہ فوجی آپریشن کرکے واپس جارہے تھے۔ جس کے نتیجے میں فورسز کے کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہہماری کاروائیاں آزاد بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہینگے۔