بی آر اے نے تمپ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

231

 بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے تمپ میں پاکستانی آرمی کے قافلے پر ملک آباد اور کونشقلات کے درمیان اُس وقت راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سےحملے کا نشانہ بنایا جب وہ کونشقلات میں فوجی آپریشن کرکے نذرآباد کی جانب واپس جارہے تھے اس حملے میں پاکستان آرمی کے چار اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے جبکہ دو گاڑیوں کو بھی بُری طرح نقصان پہنچا۔جس کے بعد پاکستانی فوج نے ہمارے سرمچاروں کو محاصرہ میں لینے کی کوشش کی جسے ناکام بناتے ہوئے بلوچ سرمچار وہاں سے با حفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے جبکہ اس حملے میں ہمیں بی ایل ایف کی بھی مدد حاصل رہی۔ہماری کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے۔