بیسیمہ سے آٹھ افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

268
File Photo

بیسیمہ کے علاقے راغے میں پاکستانی فورسز کا گھروں پر چھاپہ اور کئی حراست کے بعد لاپتہ۔

دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کو موصول اطلاعات کے مطابق بیسیمہ کےعلاقے راغے میں پاکستانی فوج نے گھروں پر چھاپہ مارا جس کے دوران خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھروں سے تمام قیمتی اشیاء بھی لوٹ ک اپنے ساتھ لے گئے۔

اس آپریشن میں فورسز نے میر نورا ولد پیر محمد، خدا داد ولد نورا، علی شیر ولد محمد علی حضور بخش ولد قادر بخش، بیک بخت ولد اللہ بخش، محراج ولد عبدالنی، نیک محمد ولد قادر بخش، یعقوب ولد سومار کو لاپتہ کر دیا ہے۔