بولان میڈیکل کالج کے انٹری ٹیسٹ میں تاخیر قبول نہیں :بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی

149

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے بولان میڈیکل کالج کے انٹری ٹیسٹ کے تاخیر کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بولان میڈیکل کالج میں پچھلے کئی عشروں سے ہر سال کے آخر میں انٹری ٹیسٹ کے تاریخ کا اعلان کر کے دسمبر کے مہینے میں باقائدہ ٹیسٹ لیا جاتا تھالیکن گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ٹیسٹ لینے میں تاخیر کیا جا رہا ہے سال ختم ہونے والا ہے لیکن اس کے باوجود ابھی تک انٹری ٹیسٹ کے تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔یقیناً ٹیسٹ کے انعقادمیں تاخیر کرنا زمہ داروں کی سستی اور غیر سنجیدگی کو ظاھر کرتا ہے۔ حکام بالا کی سست روی اور عدم دلچسپی باعث حیرت ہے جس کی وجہ سے طلباء و طالبات کی قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے ۔
ترجمان نے مزید کہا کہ جب طلباء بولان میڈیکل کالج کے انتطامیہ سے رجوع کیا تو انہوں نے ٹیسٹ کے تاریخ کے حوالے سے لاتعلقی کا اظہار کیایہ عمل انتہائی قابل تشویش ناک ہے۔کیونکہ جس کی وجہ سے طلباء و طالبات مایوسی کا شکار ہو سکتے ہیں۔ لہذا ہم پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے صدر ،بولان میڈیکل کالج کے پرنسپل سے گزار ش کرتے ہیں کہ اداروں کی مضبوطی اور طلباء کو مایوسی سے بچانے کیلئے بروقت ٹیسٹ کے تاریخ کا اعلان کیا جائے تاکہ طلباء و طالبات الجھن سے بچ کر ان کے کئی مہینوں کی محنت کو ضائع نہ ہونے دے۔