بلوچ مسلح تنظیم نے کوہلو میں بارودی سرنگ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

157

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بروز اتوار ہمارے سرمچاروں نے ضلع کوہلو کے علاقے تحصیل ماوند بارلی کے مقام پر پاکستانی فورسز کیلئے مخبری کرنے والے دو افراد محمد نسیم ولد محمد حیات اور زکریا ولد مولوی عبدالستار قبیلہ عالیانی مری پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کر تی ہے۔ آزاد بلوچ نے کہاکہ ہماری یہ کارروائیاں بلوچ قومی آزادی تک جاری رہینگی ۔