بلوچ لبریشن ٹائیگرزنامی تنظیم نے ڈیرہ بگٹی حملے کی زمہ داری قبول کرلی

595

بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے میڈیا کے دفاتر فون کرکے کہا کہ گزشتہ شب بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ میں ٹوبہ کے مقام پر ریاستی سرپرستی میں چلنے والے مقامی ڈیتھ سکواڈ کے کارندے پہاڑی بگٹی کے کیمپ پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کیا اور اس کے علاوہ ان کے مدد کو آنے والے ڈیتھ سکواڈ کے کارندوں کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بمب سے نشانہ بنایا ۔حملے اور بمب دھماکے کے نتیجے میں ڈیتھ سکواڈ کے کارندے خاوند بخش ، ججر اور کالو بگٹی سمیت سات کارندے ہلاک اور جبکہ پہاڑی بگٹی سمیت تین زخمیہوئے ۔

مزکورہ شخص ڈیرہ بگٹی کے علاقوں زین کوہ اور اوچ میں بلوچ خواتین کے اغوا اور فوجی کاروائیوں میں فوج کے ساتھ براہ راست ملوث تھا۔

بلوچ لبریش ٹائیگرز ریاستی ڈیتھ سکواڈ کے کارندوں کے ہلاکت کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور ہم بلوچستان میں ریاست کے لیے کام کرنے والوں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ ریاست کے لئے بلوچوں کی مخبری سے گریز کریں ورنہ انھیں بھی کسی بھی وقت نشانہ بنایا جاسکتا ہے ۔