بلوچ ریپبلکن گارڈز نے سندھ رینجرز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

496

بی آر جی کے ترجمان دوستین بلوچ نے نا معلوم مقام سے سٹلائیٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہیکہ ہمارے سرمچاروں نے شھاہی کے علاقے ٹھوڑومیں سندھ رینجرز پر راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

انھوں نے کہا کہ اس حملے میں رینجرز کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔

ترجمان نے مزید کہا کے سندھ رینجرز ہر روز ہمارے بےگناہ بلوچ عورتوں اور بچوں کو اغوا کرکے انکی لاشیں پھینکتی ہے۔

دوستین بلوچ نےکہا کہ ہمارے اسطرح کے کاروائیاں بلوچستان کے آزادی تک جاری رہنگے۔