بلوچستان: ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں 4 افراد جابحق 10 زخمی

120

بلوچستان کے علاقے لسبیلہ،بوستان اور پشین کے علاقے میں مختلف ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق جبکہ10 سے زائد زخمی ہو گئے

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق  لسبیلہ کے علاقے آدم کنڈ میں کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ۔

اسی طرح پشین کے علاقے خانوزئی میں دلسورہ کے مقام پر تیز رفتار کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں10 مسافر زخمی ہو گئے۔

جبکہ دوسری طرف بوستان کے علاقے میں کار ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا لاشیں ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔