سینیٹرروبینہ عرفان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہماری بچیاں کسی سے کم نہیں اگر مستقبل میں بھی اس طرح کے مواقع ملتے رہے تو انکا ٹیلنٹ مزید نکھرکر سامنے آئے گا۔
یہ بات انہوں نے منگل کو بلوچستان ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 2017ء کی اختتامی تقریب سے بولان کرکٹ اسٹیڈیم میں خطاب کرتے ہوئے کہی .
فائنل میں یونیورسٹی آف بلوچستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سرداربہادر خان وومن یونیورسٹی کو شکست دیدی۔
سینیٹر روبینہ عرفان تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان کی خواتین کھلاڑیوں کی تعریف کی ۔
انہوں نے کہا کہ بلو چستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہماری بچیاں کسی سے کم نہیں اگر مستقبل میں بھی اس طرح کے مواقع ملتے رہے تو انکا ٹیلنٹ مزید نکھر کرسامنے آئے گا۔اس سے قبل سینیٹرروبینہ عرفان نے ونر اور رنراپ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں طلاعی اور چاندی کے میڈلز تقسیم کئے اور یونیورسٹی آف بلوچستان کی فاتحہ ٹیم کے کپتان کو چیمپیئن ٹرافی دی جبکہ سردار بہادر خان وومن یونیوسٹی کی کھلاڑی عائشہ کو ٹورنامنٹ کی بہترین بیٹسمین جبکہ یونیورسٹی آف بلوچستان کی صائمہ ملک کو بہترین باولر کے اعزا ز سے نوازا گیا۔
واضح رہے کہ بلوچستان وومن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد 4سے 12دسمبر تک کیا گیا جس میں بلوچستان کے مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا ٹورنامنٹ کے دوران 36میچز کھلے گئے