ایچ آر سی پی کی جانب سے حکومت سے تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کرنے کی اپیل

185

لاپتہ افراد کی بازیابی کمیٹی اور ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کراچی یونیورسٹی سے لاپتہ کیا گیا طالب علم صغیر احمد اور دیگر تمام لاپتہ افراد کیلئے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے نائب صدر اسد اقبال بٹ کی سربرائی میں کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کیا گیا.

پریس کانفرنس میں حکومتِ وقت سے تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کرنے کی اپیل کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر لاپتہ افراد میں سے کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو ملک میں عدالتیں موجود ہیں ان کو عدالتوں میں پیش کیا جائے۔

پریس کانفرنس کے آخر میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئےاگلے ہفتے احتجاجی کیمپ بھی لگانے کا اعلان کیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کچھ ماہ میں کراچی سے کئی بلوچ طلباء، سیاسی کارکن اور انسانی حقوق کے کارکن ایجنسیوں کے ہاتھوں لاپتہ ہو چکے ہیں۔