ایران کی شرمناک کارستانیوں کو بے نقاب کرنا عالمی برادی کے مفاد میں ہے:امریکہ

223

امریکی وزیر دفاع جِم میٹس نے باور کرایا ہے کہ ایران کی شرم ناک کارستانیوں کو بے نقاب کرنا عالمی برادی کے مفاد میں ہے۔

جمعے کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران اس وقت جو کچھ کر رہا ہے وہ غیر قانونی ہے اور وہ بے قصور لوگوں کے قتل میں حصّے دار ہے۔

میٹس نے واضح کیا کہ مشرق وسطی میں عدم استحکام پھیلانے میں ایران کے کردار کے جواب میں امریکا اس کے خلاف کسی فوجی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتا۔ انہوں زور دے کر کہا کہ امریکا کا ردِّ عمل سفارتی دائرہ کار سے باہر ہر گز نہیں جائے گا۔

امریکی وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری طرف سے سفارتی کوشش جاری ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ ایران جو کچھ کر رہا ہے وہ دنیا کے سامنے آجائے۔

میٹس نے باور کرایا کہ بشار الاسد کی جانب سے اپنے عوام کے خلاف قتل عام اور کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے باوجود ایران شامی صدر کو اُس کے منصب پر باقی رکھنے کے لیے پورا زور لگا رہا ہے۔

امریکی وزیر دفاع نے شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی سپورٹ کے سبب ایران کو نکتہ چینی کا نشانہ بنایا۔