امریکا میں کیلی فورنیا میں گزشتہ پانچ دن سے جاری خوفناک آتشزدگی کی وجہ سے ایک لاکھ 90 ہزار افراد اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔
کیلیفورنیا کے علاقے لاس اینجلس کی آگ کے حوالے سے فائر ڈپارٹمنٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ آتشزدگی سے 23 ہزار سے زائد مکانات کو خطرات لاحق ہیں۔
حکام کے مطابق لاس اینجلس میں اٹھنے والی آگ نے اب تک ایک لاکھ 15 ہزار ایکڑ اراضی کو نقصان پہنچایا ہے، جس میں 500 عمارتیں بھی جل کر راکھ ہو چکی ہیں۔
خوفناک آگ لاس اینجلس سے سانتا باربرا کاؤنٹی اور سانتا انا ونڈز تک پھیل گئی جبکہ اس آگ پر قابو پانے کے لیے 5 ہزار 7 سو سے زائد فائر فائیٹرز کو طلب کیا گیا۔
فائر فائٹرز کا کہنا تھا کہ اس آگ پر قابو پانے کے لیے مزید چند روز لگ سکتے ہیں۔