امریکہ: نیویارک بس ٹرمینل میں دھماکہ

193

نیویارک میں ایمرجنسی حکام کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح مین ہیٹن کے علاقے میں 42 سٹریٹ اور آٹھویں ایوینو کے سنگم پر واقع ایک مصروف اڈے پر دھماکہ ہوا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے مقامی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ پر نشر ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق دھماکہ ایک پائپ بم سے کیا گیا اور حراست میں لیے جانے والے شخص سے ایک اور پائپ بم برآمد کر لیا گیا ہے۔

اس واقعہ میں کچھ شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔

دھماکے کی آواز سنے جانے کے بعد شہر میں زیر زمین چلنے والے کچھ ٹرینوں کو بھی خالی کرالیا گیا تھا۔