اللہ نظر کے بہن و دیگر خواتین کا اغواء قابل مذمت ہے : براہمداغ بگٹی

649

بلوچ قومی رہنماء  اور بلوچ ریپبلکن پارٹی کے صدر نواب براہمدغ بگٹی نے ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ کی بہن اور دیگر بلوچ خواتین و بچوں کے اغواء کی سخت الفاظ میں مزمت کی ہے۔ براہمدغ بگٹی نے ان خیالات کا اظہار سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے چند پیغامات میں کیں ہیں۔

انہوں نےمشکے سے پاکستانی فورسزکے ہاتھوں ڈاکٹر اللہ نظربلوچ کی بہن اور دیگر بلوچ خواتین و بچوں کے اغواء کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے اداروں اور میڈیا کی خاموشی کی وجہ سے پاکستانی فورسز نےبلوچ خواتین اور بچوں کے اغواء میں بڑی حد تک تیزی لائی ہے۔

براہمدغ بگٹی نے مزید کہا ہے کہ پاکستانی فورسز کی جارحانہ کاروائیاں بلوچستان بھر میں جاری ہیں جبکہ گزشتہ چند دنوں میں مشکے سے فورسز نے 10  نہتے بلوچ فرزندوں کو شہید جبکہ 60 کو اغواء کیا ہے جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مہذب دنیا کی خاموشی پاکستانی ریاست کو بلوچ نسل کشی کا جواز فراہم کر رہی ہے۔