بلوچستان میں انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کے خلاف بی ایس او آزاد و بی این ایم کا آسٹریلیا میں مظاہرہ
دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق بلوچستان میں فورسز کی جانب سے آئے روز انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، خواتین و بچوں کی اغواء کے خلاف بی ایس او آزاد اور بی این ایم کی جانب سے آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
احتجاجی مظاہرے سے بی ایس او آزاد آسٹریلیا کے صدر فیصل مینگل اور بی این ایم کے رہنما میر بلوچ نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کی خاموشی کے سبب بلوچستان میں پاکستانی فورسز کی جانب سے آئے روز انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے سبب سنگین صورت حال پیدا ہوچکی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مشکے و آس پاس ، مکران ،ڈیرہ بگٹی ، ساراوان ، جھالاوان ، اور کوہستان مری میں فورسز کا بڑے پیمانے پہ آپریشن جاری ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ فورسز نے مذکورہ علاقوں کو محاصرے میں لے کر درجنوں خواتین ومعصوم بچوں کو اغواء کیا ہے ۔
لہذا عالمی انسانی حقوق کے اداروں اور دیگر نمائندہ تنظیموں سے اپیل ہے کہ وہ جلد از جلد بلوچستان کی گھمبیر صورتحال کا نوٹس لیں ۔