ہڑتال کی خلاف ورزی کرنے والے باز آجائیں، بی ایل ایف

286

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہیہ جام ہڑتال کی خلاف ورزی کرنے والے ایک ٹرالر کو مند میں نشانہ بنا کر انکے ٹائر برسٹ کیے

اتوار کے روز مند میں سرمچاروں نے شہریوں و ٹرانسپوٹرز کو ہڑتال حوالے آگاہی دی جبکہ قابض فورسز نے مند ہی میں ٹرانسپوٹرز کو دھمکی دیکر دفاتر کھولنے کی کوشش کی۔ دفاتر نہ کھولنے پر انہیں اٹھا کر آرمی کیمپ لے جایاگیا۔

دشت مند روڈ اورمچات کے مقام پر سرمچاروں نے گشت کیا اور ہڑتال کی خلاف ورزی پر ایک گاڑی کے ٹائروں کو نقصان پہنچایا۔

اسی طرح بلیدہ،پروم ،بیسیمہ،خاران میں بھی گاڑی مالکان کو ہڑتال کے بارے میں آگاہی دی ،جو کراچی سے کمسن بلوچوں کی فورسز کے ہاتھوں اغوا کے خلاف بی این ایف کی جانب سے دی گئی اور بی ایل ایف سمیت دوسرے آزادی پسندوں نے اس کی حمایت کی ہے۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ ہم قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ 8 سال سے سولہ سال کے اسکول بچوں سمیت دوسرے طلباء کی بازیابی کے لیے انکا یہ قومی فریضہ ہے کہ وہ پہیہ جام ہڑتال کی کال کا احترام کریں۔ ایک بار پھر ٹرانسپوٹرز،گاڑی مالکان کو اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہڑتال کی خلاف ورزی سے باز آئیں۔