بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے مند کے علاقے آپسی کان میں ایف سی کیمپ پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا۔
ترجمان نے کہا کہ کولواہ کے علاقے بولور میں سرمچاروں نے پاکستانی آرمی کے ایک کافلے پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے گھات لگا کر حملہ کیا۔ اس حملے کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے پانچ اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ راکٹوں کی زد میں آکر دو گاڑیاں بھی مکمل طور پر تباہ ہوئے کولواہ حملے میں بی ایل ایف کی بھی مدد حاصل رہی
ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ میں کنواں نمبر سترہ اور بیس کی لوٹی گیس فیلڈ کو جانے والی سولہ انچ قطر کی جنکشن گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کیا۔
انہوں نے آخر میں کہا کہ ہماری کاروائیاں ایک آزاد بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیں گے