گٹار کی شکل کا ریستوران عالمی سیاحوں کی توجہ کا مرکز

366

دنیا میں بعض عمارتیں اپنی بلندی اور بعض خوبصورت فن تعمیر کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں مگر امریکی ریاست فلوریڈا میں قائم ایک ہوٹل کی وجہ شہرت اس کی ’گٹار’ [آلہ موسیقی] کے مطابق تیار کردہ ڈیزائن ہے۔

تھوڑا فاصلے سے دیکھنے سے یہ ریستوران زمین پر رکھا گٹار ہی معلوم ہوتا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فلوریڈا کے ھالیوڈ میں قائم 638 کمروں پر مشتمل اس لگژری ہوٹل کی بلندی 450 فٹ ہے۔ اس کا منفرد اور دلچسپ ڈیزائن ہاروڈ روک انٹرنیشنل کے چیئرمین بورڈ آف ڈاریکٹر اور سمینل گیمنگ کے چیف ایگزیکٹو جیمز ایف الین کی اختراع ہے۔

الین کا کہنا ہے کہ زندگی میں اسے دوسری مرتبہ لوگوں نے مجھے ’پاگل‘ کہا۔ ان کا اشارہ ہوٹل کے منفرد ڈیزاین کی تیاری پر لوگوں کے رد عمل کی طرف تھا۔

ایف الین نے اس ہوٹل کے ڈیزائن کی تیاری 2007ء میں شروع کی تاہم اس پر عمل بہت بعد میں ممکن ہوسکا۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ تعمیراتی ڈیزائن غیرمعمولی کشش اور لوگوں کے لیے حیرت کا باعث ہوگاَ۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم بلا مبالغہ کہہ سکتے ہیں کہ کرہ زمین پر اس جیسی اور کوئی عمارت موجود نہیں ہے۔

ہوٹل کا باقاعدہ افتتاح 2019ء میں ہوگا۔ اس کی تکمیل پر ڈیڑھ ارب ڈالر کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ کئی کھلے اور وسیع وعریض ہال ہوں۔ ورزش کے لیے سیرگاہ، پیراکی حوض اس منفرد ہوٹل کا حصہ ہوں گے۔