گوادر: کمسن طالب علموں کا فورسز کے ہاتھوں اغواء تسلسل کے ساتھ جاری

248

گوادر میں طالب علموں کا اغواء تسلسل کے ساتھ جاری

گوادر سے دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق فورسز کے ہاتھوں کمسن طالب علموں کا اغواء تسلسل کے ساتھ جاری ہے ۔

پندرہ دن قبل فقیر کانولی سے فورسز نے کمسن بلوچ فرزند فدا بلوچ کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

جبکہ پچھلے ہفتے دو کمسن بھائیوں عبدالعزیز اور مصدق کو اغواء کیا ۔

اسی طرح دو دن پہلے بلوچ وارڑ گوادر میں چھاپہ مار کر ایک نوجوان گنگزار کو اغواء کیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندے کے مطابق کے مطابق اغواء کا تسلسل تاحال رک نہ سکا ، گذشتہ رات ہی ٹی ٹی سی کالونی میں چھاپہ مار کر فورسز نے سمیع اللہ ولد رحیم بخش کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا