بلوچستان کے شہر گوادر ٹی ٹی سی کالونی میں گزشتہ شب پاکستانی فورسز و حساس اداروں نے ایک گھر پہ چھاپہ مار کر نوعمر سمیع اللہ واڈیلہ ولد رحیم بخش واڈیلہ کو اغواء کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دو گھنٹے تک گھر کی تلاشی بھی کی۔
سمیع اللہ کی عمر 14 سال ہے اوروہ علاقے کی ایک نجی اسکول میں جماعت دھم کا طالب علم ہے۔
رواں ماہ کے دوران گوادر میں یہ تیسری کاروائی ہے جس میں فورسز نوعمر طلبہ کو اٹھا کر لے گئے ہیں جن کی تا حال کوئی خبر نہیں آئی ہے۔
دوسری جانب گوادر کے علاقے بلوچ وارڈ سے ایک اور شخص فورسز کے ہاتھوں لاپتہ کیا جا چکا ہے جس کی شناخت یاسین ولد گنگوزار کے نام سے ہوئی ہے۔