کیچ سے پاکسانی فورسز کے ہاتھوں رحیم جان نامی نوجوان اغوا

442

دی بلوچستان پوسٹ کو ملنے والے اطلاعات کے مطابق کیچ کے علاقے سنگانی سر سے گزشتہ روز پاکستانی آرمی اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے بلوچ نوجوان رحیم جان ولد عبداللہ سکنہ مہناز بلیدہ کو اغوا کرلیا۔

واضح رہے کہ پچھلے دس سال سے زائد عرصے میں بلوچستان سے ہزاروں افراد فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ ہوئے ہیں۔ ان میں سے بہت کی لاشیں کچھ عرصے بعد پھینکی جاتی ہیں جبکہ باقی ٹارچر سیلوں میں پانبد سلاسل رکھے جاتے ہیں۔