کوئٹہ: پشین میں لیویز چوکی پر نامعلوم افراد کا حملہ

425
File Photo

اطلاعات کے مطابق پشین کے علاقے کلی کربلا میں شاہی کوٹ لیویز چوکی پر نامعلوم مسلھ افراد نے حملہ کردیا اور لیویز فورس نے بھی جوابی کاراوائی کی۔

لیویز ذرائع نے بتایا ہے کہ شرپسندوں نے جدید ہتھیاروں سے لیویز پوسٹ پر فائرنگ کیجس کے نتیجے میں لیویز فورس نے بھی  جوابی کاروائی کی۔

لیویز زرائع نے مزید بتایا کہ جوابی کاروائی میں ایک شدت پسند ہلاک ہوا اور دو حملہ آور زخمی حالت میں فرار ہوگئے۔

علاقائی زرائع سے پتا چلا ہے کہ اس واقعے کے بعد علاقے میں فورسز نے سرچ آپریشن کر کے کئی افراد کو گرفتار کرلیا ہے

چیھپا ذرائع نے بتایا کہ ایک شخص محمد نسیم ولد بہاالدین قوم سید عمر 40 سال سکنہ کربلا کو زخمی حالت میں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے جس کو کمر میں ایک گولی لگی ہے جس کے لواحقین بتا رہے ہیں کہ اسکو کربلا میں لیویز فورس اورنامعلوم افراد کے درمیان فائرنگ کے دوران گولی لگی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے زرغون آباد میں فورس نے ایک جعلی مقابلے میں تین افراد کو جاں بحق کیا تھا۔