کوئٹہ میں فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت چار افراد قتل

371

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں نامعلوم افراد کے فائرنگ سے ڈی ایس پی الیاس سمیت چار افراد قتل۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد کے فائرنگ سے پولیس افسر اور تین دیگر افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک چھوٹی بچی شدید زخمی ہوئی۔

کچھ اطلاعات کے مطابق ڈی ایس پی الیاس اپنے خاندان کے ہمراہ گاڑی میں جارہے تھے جب ان پر حملہ ہوا۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق حملے میں انکی بیوی بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بھیٹی۔

اس واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات آنا ابھی باقی ہے۔