کوئٹہ: استاداسلم بلوچ کے چچا ماسٹر جلال فورسز کے ہاتھوں اغواء

679

 کوئٹہ سے بلوچ آزادی پسند رہنماؤں کے رشتہ داروں کی فورسز کے ہاتھوں اغوا کا سلسلہ جاری،

کوئٹہ میں بلوچ رہنما اُستاد اسلم بلوچ کے چچا ماسٹر جلال ولد داد کریم کو پاکستانی فورسز نے گھر سے حراست بعد لاپتہ کر دیا ہے، ماسٹر جلال بلوچ اُستاد اسلم بلوچ کے والد کے بھائی اور انکے سسر ہیں،

واضح رہے کہ فورسز نے تین روز قبل انکے ہمشیرہ کے گھر میں دھاوا بول کر ہمشیرہ انکے چار بچوں،ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کے زوجہ بیٹی و دیگر تین خواتین کو حراست بعد لاپتہ کیا تھا،

میڈیا میں احتجاج کے بعد پاکستانی فوج نے تین خواتین کے حراست کا اعتراف کیا مگر ایک خاتون و دیگر شیر خوار و کمسن بچوں کا ذکر پاکستانی فوج کی جانب سے تاحال سامنے نہ آ سکا،

اس حوالے بلوچستان کے عوام میں تشویش کے ساتھ پہیہ جام ہڑتال و عالمی سطح پر اجتجاجوں کا سلسلہ جاری ہے۔s