افغانستان کی مشرقی صوبے کندھار میں طالبان کے حملے میں دو درجن کے قریب افغان پولیس اہلکار جابحق ۔
تفصیلات کے مطابق کندھار کے ضلع میوند میں طالبان نے پولیس کے 15چیک پوسٹوں پر بیک وقت حملہ کیا ، جس سے 22 کے قریب پولیس ہلاک ہوئیں ۔
دوسری جانب کندھار صوبے کے پولیس ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں حملے میں 22 اہلکاروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کو بھی بڑے پیمانے پر جانی نقصان پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ 24 طالبان شدت پسند ہلاک اور 35 زخمی ہوئیں ۔
دریں اثنا طالبان ترجمان نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں میوند حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کے کئی اہلکار ہلاک کئے ۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی کندھار کے ضلع ڈنڈ کے روح آباد علاقے میں رومانیہ کے فوجیوں پر خود کش حملہ کیا گیا جس میں رومانیہ کے 4 فوجی اہلکار زخمی ہوئیں