کراچی سے تربت آنے والے ٹرالر کو مسلح افراد نے نذر آتش کردیا

813

تربت کے علاقے میرانی ڈیم سے گوادر کو پانی سپلائی کرنے والے ٹینکر پر مسلح افراد کی فائرنگ۔

کراچی سے تربت موٹر سائیکل لانے والی ٹریلر نزر آتش۔

تفصیلات کے مطابق تربت میرانی ڈیم سے گوادر کو پانی سپلائی کرنے والی ایک ٹینکر پر مسلح افراد نے دشت کے قریب فائرنگ کر کے ان کے ٹائر برسٹ کیئے۔

واضح رہے کہ ضلع گوادر میں حکومتی عدم توجہی کے باعث دو ہفتوں سے پانی کا بحران چلا آرہا تھا آج ہی ٹینکر مالکان نے ہڑتال ختم کرکے پانی کی سپلائی شروع کی تھی۔
دوسری جانب ایک اور واقعہ میں مسلح افراد نے کراچی سے ھنڈا موٹر سائیکل لانے والی ایک ٹرالر کو آگ لگا دی۔

 جبکہ تازہ ترین اطلاع کے ٹینکر مالکان نے گوادر کو پانی سپلائی روکنے کا اعلان کردیا۔
ذرائع کے مطابق ٹینکر مالکان نے عدم تحفظ کی وجہ سے گوادر میں پانی کی سپلائی روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے