ڈیرہ بگٹی: دو ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر ایپکا ملازمین مظاہرہ

203

دوماہ سے ملازمین کی تنخواہوں کی بندش کیخلاف ایپکاکے رہنماء بابوسوناخان بگٹیاورڈیرہ بگٹی کے ضلعی صدرحاجی عبدالغنی کے قیادت میں ایپکاکے ضلعی آفس سے ایک ریلی نکالی گئی ڈی سی آفس ڈیرہ بگٹی کے سامنے ریلی نے ایک بہت بڑے مظاہرہ کاشکل اختیارکیا

ایپکا ڈیرہ بگٹی کے عہدیداروں کے علاوہ ایپکاممبران اورپیرامیڈیکل سٹاف اورجی ٹی اے بی کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی ،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایپکاکے  رہنماء بابوسوناخان بگٹی ،ضلعی صدرحاجی عبدالغنی بگٹی اورپیرامیڈیکل سٹاف کے ضلعی جنرل سیکریٹری محمداقبال بگٹی نے کہاکہ ڈیرہ بگٹی میں خزانہ آفیسرنہ ہونے کی وجہ سے تمام سرکاری ملازمین گذشتہ دوماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہا اب ہماراصبرکاپیالہ لبریزہوچکاہے ہم مجبورہوکراحتجاج کررہے ہیں ،

انہوں نے کہاکہ ایک ہفتہ تک اگرہمارامسئلہ حل نہیں ہوتاہے توہم اپنے احتجاج کادائرہ وسیع کرکے قلم چھوڑاحتجاج کرینگے،

احتجاجی مظاہرین نے پلے کارڈاٹھائے ہوئے تھے جن پرملازمین کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی اورخزانہ آفیسرکی جلدتعیناتی کے نعرے درج تھے مظاہرین نے تنخواہوں کے فوری ادائیگی کے نعرے بھی لگائے