چاغی : برامچہ میں امریکی طیاروں کی منشیات کے اڈوں پر بمباری: 22 افراد ہلاک

1662

چاغی کے قریب امریکی طیاروں کی بمباری۔

بمباری منشیات کے اڈوں پر کی گئی ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق 22 کے قریب افراد ہلاک ہوئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات امریکی طیاروں نے چاغی سے متصل افغان علاقے برامچہ کے کلی عزیز میں منشیات کے نصف درجن کارخانوں پر بمباری کی ۔

علاقائی زرائع کے مطابق امریکی طیاروں نے 8 کے قریب ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ۔

بمباری سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق 22 کے قریب افراد ہلاک ہوئیں ہیں ۔

ہلاک ہونے والوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان میں زیادہ وہ لوگ شامل ہیں جو منشیات کے کارخانوں میں کام کرتے تھے ۔

تاہم ابھی تک افغان یا امریکی فورسز کی جانب سے ان حملوں کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ۔

تاہم چند دن پہلے نیٹو کمان کے سربراہ نے افغانستان میں منشیات کے خلاف فضائی حملوں کی آغاز کا اعلان کیا تھا ۔