پشاور: دھماکے میں ایڈیشنل آئی جی سمیت 3 اہلکار ہلاک

250

پشاور کے علاقے حیات آباد میں پاکستانی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس ہیڈکوارٹر اشرف نور سمیت دیگر دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

فورسز زرائع نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ دھماکے میں زرغونی مسجد کے قریب ایڈیشنل آئی جی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس ہیڈکوارٹر اشرف نور اور دیگر پولیس اہلکار سوار تھے۔

پولیس زرائع کے مطابق مذکورہ حملے میں ایڈیشنل آئی جی اشرف نور، ان کا سیکیورٹی گارڈ اور ڈرائیور ہلاک ہوگئے۔